مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب کی فضائیہ کے سربراہ جنرل سید مجید موسوی نے کہا ہے کہ دشمن جنگ بندی کے دوران اپنے ہتھیاروں اور جنگی ذخائر کو بحال کرنے میں ناکام رہے ہیں، جبکہ ایران نے اس عرصے میں اپنی صلاحیتوں میں مزید بہتر کرلی ہے۔
تفصیلات کے مطابق، جنرل موسوی نے میزائل اور ڈرون ذخائر کی اوورہالنگ سے متعلق ایک ویڈیو جاری کرتے ہوئے بتایا کہ جنگ بندی کے دوران ایران نے میزائل اور ڈرون لانچنگ پلیٹ فارمز کو پہلے سے زیادہ بہتر انداز میں اپڈیٹ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دشمن ایسی صلاحیت نہیں رکھتے اور انہیں اپنا اسلحہ دور دراز علاقوں سے محدود مقدار میں منگوانا پڑ رہا ہے۔
جنرل موسوی نے کہا کہ دشمن اس مرحلے میں بھی ناکام ہوا ہے۔
آپ کا تبصرہ